سانحہ جیکب آباد حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کے باعث پیش آیا، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ جیکب آباد حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کے باعث پیش آیا۔ سندھ کے مختلف اضلاع خصوصاً خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، جیکب آباد میں آج بھی دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔ خانپور میں شہید شفقت عباس مطہری کے قاتل آج بھی پھر رہے ہیں، جنہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ اپیکس کمیٹی نے سندہ میں 48 مدارس کی نشاندہی کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان 48 مدارس کے نام کی فہرست شائع کی جائے۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ دہشت گردی میں ملوث ان مدارس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور انہیں کون فنڈنگ کرتا ہے۔ جیکب آباد اور شکار پور ضلع کے وہ مراکز جو دہشت گردی کے ٹریننگ کیمپس میں تبدیل ہوچکے ہیں، ان کے خلاف بھی رینجرز اور فوج کی نگرانی میں فی الفور کارروائی کی جائے