ٹیکسلا، یوم تدفین شہدائے کربلا کی مجلس میں ہزاروں عزاداران کی شرکت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حسب سابق امسال بھی یوم تدفین شہدائے کربلا کے سلسلہ میں ٹیکسلا میں مجالس و جلوس ہائے عزا کا انعقاد کیا گیا۔ 13 محرم الحرام کی مخصوصی مجلس عزا امام بارگاہ شاہ فتح حیدر صفدر ٹیکسلا میں ہوئی جس سے ملک کے نامور علما و ذاکرین نے خطاب کیا۔ دو صوبوں کے سنگم پر واقع ٹیکسلا کے اس پروگرام میں پنجاب و سرحد سے عزاداران امام حسین (ع) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملک میں رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر ملی تنظیمون اور انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کئے۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات پر قابو پانے کے لئے جعفریہ یوتھ پاکستان اور ریسکیو ون فائیو کے اہلکار پوری طرح متحرک تھے۔ تفصیلات کے مطابق دن گیارہ بجے سید ناصر حسین و فردوس حسین کے گھر سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات کربلا پیر حیدر صفدر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا