پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ صفورا کا سہولت کار خالد یوسف باری القاعدہ اور داعش سے وابستہ ہے، تحقیقاتی رپورٹ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ صفورا کے سہولت کارتکفیری دہشتگرد خالد یوسف باری سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خالد یوسف باری کی القاعدہ اور داعش سے وابستگی ہے، جو کہ القاعدہ سے وابستہ افراد کو ملاقات کیلئے جگہ بھی فراہم کرتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سانحہ صفورا کا گرفتارتکفیری دہشتگرد سعد عزیز دہشتگردوں سے فنڈز حاصل کرتا رہا ہے۔ خالد یوسف کو سعد عزیز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سعد عزیز دہشتگردوں کی مالی مدد کرتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سہولت کار دہشتگرد خالد یوسف باری سانحہ صفورا میں بھی ملوث ہے۔ خالد یوسف باری کو 90 روز کیلئے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیا گیا تھا، اور اس کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے تھے