پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جیکب آباد خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کراچی کے آغا خان ہسپتال میں سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کی عیادت کی۔  اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود حجتہ السلام و المسلمین علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی سیکریٹری تربیت حجتہ السلام و المسلمین علامہ احمد اقبال رضوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا نقوی، ڈویژنل فنانس سیکریٹری میثم عابدی، احسن عباس، صابر کربلائی سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس فرداً فرداً تمام زخمیوں سے ملے، ان کی احوال پرسی کے ساتھ ساتھ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی جبکہ سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کے خانوادوں سےبھی ملاقات کی۔ بعد ازاں اسپتال کے باہر موجود میڈیا کے نمائندگان سے حالات حاضرہ اور سانحہ جیکب آباد کے تناظر میں بات چیت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button