Uncategorized

شیخ باقر النمر مشرق وسطٰی کی انقلابی عوام کی آواز ہیں، علی مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف سعودی مذہبی و دینی شخصیت آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی کی سزا پر توثیق کے فیصلے پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں، بالخصوص مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کیخلاف قیام کیا۔ سعودی عالم دین باقر نمر کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، عوام کے برحق مطالبات کی پاداش میں سزا کا سنایا جانا قابل تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم دین شیخ باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پر سنائی گئی سزا قابل مذمت ہے، دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے، استعمار ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے اور سعودی عالم دین کو سزائے موت کا بدترین فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت سنائے جانے پر عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کا یہ متضاد رویہ مغرب اور انسانی حقوق کے اداروں کی دوغلی پالیسی کا ثبوت ہے۔ سعودی پولیس نے جولائی 2012ء میں آیت اللہ نمر باقر النمر کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ آل سعود کے دربار سے وابستہ سعودی عرب کی نام نہاد عدلیہ نے تعصب اور سیاسی بنیادوں پر کئے جانیوالے ایک فیصلے میں شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ آیت اللہ نمر شیخ باقر النمر کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے خطابات اور تقاریر میں سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آیت اللہ نمر شیخ باقر النمر مشرق وسطٰی کی انقلابی عوام کی آواز ہیں، سعودیہ عرب کو نتائج بھگتنا پڑیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button