پاکستانی شیعہ خبریں
ہم اسرائیلی ناپاک عزائم کو کبھی تکمیل تک پہنچنے نہیں دینگے، علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر ساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے صیہونی طاقتوں کے خلاف امت مسلمہ یکجاں ہو کر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا بیان کہ ہم بیت المقدس پر اسرائیل کا جھنڈا لہرائیں گے، ہم اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مسجد اقصٰی انبیاء اور اولیاء کی سرزمین ہے، ہم اسرائیلی ناپاک عزائم کو کبھی تکمیل تک پہنچنے نہیں دیں گے، مسجد اقصٰی کا دفاع ہمارا ایمانی اور اعتقادی مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ اسرائیل کی گولیوں کا نشانہ بننے والے بے گناہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلائے۔