پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کی شیعہ جماعتوں اور ماتمی انجمنوں نے غالی و مقصر ذاکرین کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کا فیصلہ کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی شیعہ جماعتوں اور ماتمی انجمنوں نے غالی و مقصر ذاکرین کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے اور ان کی کراچی آمد پر پابندی کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک اجلاس کے دوران شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں اور ماتمی انجمنوں کے سرکردہ افراد نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں کسی بھی ایسے مولوی یا ذاکر کو منبر پر آنے سے روکنے کی تحریک چلائی جائے گی کہ جو یا تو شیعہ قوم میں تفریق کا باعث ہو یا پھر شیعہ سنی تفریق میں اضافہ کرتا ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا کہ شیعت کے بنیادی عقیدے میں انحراف کرنے والے مولوی یا ذاکر کی کراچی آمد پر پابندی کی مہم چلائی جائے گی تاکہ کراچی میں موجود شیعوں کو ایم آئی 6کے پیدا کردہ نظریات کی بھینٹ چڑھنے سے بچایا جاسکے۔ اس ضمن میں تمام افراد نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button