Uncategorized

عالمی برادری کب تک اسرائیلی مظالم نظر انداز کرے گی، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے پنجاب میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے اضافہ کرنا قوم سے مذاق ہے، مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن کیساتھ مل کر دھاندلی کی، موجودہ الیکشن کمیشن شفاف اور پرامن انتخابات کروانے میں ناکام ہو چکا ہے، دھونس اور دھاندلی کی سیاست ن لیگ کی پہچان ہے، بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ، افغانستان اور بھارت خطے میں گریٹ گیم کیلئے متحد ہو چکے ہیں، احتساب کے عمل کو سیاسی سمجھوتوں کی نذر نہ کیا جائے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کا شکار ہو گئی ہے، حکومت بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کرے، کرپشن کے مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، اکیسیویں صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔ شکایات ازالہ کمیٹی کا قیام کراچی آپریشن رکوانے کی سازش ہے، عالمی برادری کب تک اسرائیلی مظالم نظر انداز کرے گی۔ آبی ذخائر کی تعمیر محض دعووں سے ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button