مضامین

اگر تم قاتلان حسینؑ کی اولاد ہو تو میں ۔۔۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سید مرتضی صدر الافاضل لکھنوی ثم لاہوری بہت بڑے عالم تھے تین سو سے زیادہ کتابیں تحریر کیں دنیا بھر میں تین سو سے زیادہ کانفرنسز میں مقالہ جات پڑھے۔ آپ اردو ادب بالخصوص کلام غالب کے بہت بڑے ماہر تھے۔ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیروت گئے، وہاں کے ایک مشہور عالم نے ان کی دعوت کی اس دعوت میں بیروت کے مختلف مسالک کے علما اور ادباء کو بھی بلایا گیا تھا۔ سید مرتضی کو آنے میں کچھ زیادہ تاخیر ہوگئی جب پہنچے تو محفل میں موجود ایک ادیب نے کہا ۔۔۔ اے سید میں قاتلین امام حسینؑ کی اولاد میں سے ہوں، اس پر سید مرتضی نے اسے گلے لگایا، اپنے ہاتھوں سے اسے کھانا کھلایا اور انتہائی محبت سے پیش آئے اور کہا کہ اگر تم قاتل حسینؑ کی اولاد سے ہو تو میں زین العابدینؑ کی اولاد سے ہوں جو قاتلوں کو کھانا کھلاتے تھے اور کہتے تھے جو تم نے کیا وہ وہ تمہارا کردار تھا یہ ہم آل محمدﷺ کا اخلاق ہے۔ سید مرتضی کا یہ سلوک ایک عیسائی ادیب دیکھ رہا تھا، اس نے کہا خدا کی قسم وہ محمدﷺ یقینا بہت اخلاق والے اور سچے ہوں گے کہ جن کی اولاد آج بھی دشمن کی اولاد کے ساتھ یہ حسن سلوک کرتی ہے۔

اے کاش ہم بھی کچھ سیکھ لیں اور اپنے رویے تبدیل کر لیں
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجہم
اللهم عجل لولیک الفرج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button