پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ ٹارگٹ‌ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ) وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسپینی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔ انسانیت کے دشمنوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلٰی نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button