کراچی میں ایک بار بھر شیعہ جوانوں کا قتلِ عام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ رات عزیز آباد کے علاقے میں اہلِسنت و الجماعت (کالعدم سپاہِ صحابہ) کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ عزادار حیدر علی شھید اور ذوالفقار اور کامران شدیدذخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حیدر علی گذشتہ شب چند دیگر جوانوں کیساتھ شبیہِ ذوالجناح امام حسینؑ کیساتھ عزیزآباد کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حیدر علی موقع پر ہی شھید ہوگئے جب انکے ہمراہ موجود کامران اور ذوالفقار شدید ذخمی ہوگئے،شبیہِ ذوالجناح تکفیری دہشتگردون کی فائرنگ سے محفوظ رہی، قریب و جوار میں موجود افراد نے شھید اور ذخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت عباسی شھید اسپتال پہنچایا،واضع رہے کہ یہ علاقہ کراچی کا ایک انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے کہ جہاں ہر وقت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے موبائل گشت اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے
شھید حیدر علی کے جسدِ مبارک کو رات گئے امام بارگاہ رضویہ منتقل کردیا گیا،جہاں غسل و کفن کے بعد شھید کے جسدِ مبارک کوآج صبح امام برگاہ شھدائے کربلا انچولی بلاک 20 منتقل کردیا گیا جہاں آج بعد نمازِ ظہرین شھید کی نمازِ جنازہ ادا کی جائیگی اور تدفین وادئی حسینؑ قبرستان میں کی جائیگی