Uncategorized

فکر اقبال کے فروغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہے، سید معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری اور فکر اقبال کو فروغ دے کر داعش جیسی انتہاپسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن ہے۔ جے یو پی داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام شاعر مشرق مفکر پاکستان کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ فکر اقبال سیمینار سے خطاب میں معصوم نقوی نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان میں کوئی فرق نہیں، مگر افسوس کہ حکمرانوں کو یہ نظر نہیں آرہا اور وہ پاکستان میں اس ناسور کی موجودگی سے ہی انکاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے بعد امت مسلمہ میں کوئی فلسفی پیدا نہیں ہوا، جس کی وجہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان ہے اور اسی فکر کا نتیجہ داعش، طالبان اور لشکر جھنگوی جیسی انتہا پسند دہشتگرد گروہوں کا وجود ہے، جنہوں نے اسلام کو بدنام کیا اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مغربی میڈیا انہیں مسلمان بنا کر پیش کرتا ہے اور صوفیا کی پرامن تعلیمات کو غلط رنگ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری عشق مصطفٰی، محبت اہل بیت، اتحاد امت اور فلسفہ خودی سے لبریز ہے، جس پر عمل کرکے امت اپنا عالمی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال ایسا شاعر ہے جس نے امت کا وقار بلند کرنے کیلئے نظریہ خودی اور غیرت کا درس دیا، اب ضرورت ہے کہ حکمران غیرت ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلا کر گداگری کرنے کی بجائے خود انحصاری کی منصوبہ بندی کریں، اپنے ذاتی تعیش کو چھوڑ کر سادگی کا مظاہرہ کریں تو انہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے نجات بھی حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو بھی فکر اقبال کا مطالعہ کرکے عوام کو سیاسی اور جمہوری حقوق دینے کیلئے اصلاحات نافذ کرنی چاہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button