پاکستانی شیعہ خبریں
آرمی چیف وزیراعظم کو ہدایات نہيں دے سکتے ، آئین کے خلاف ہے، فضل الرحمٰن
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو دھمکی کے الفاظ سے کیوں تعبیر کیا جا رہا ہے، آرمی چیف وزیراعظم کوہدایات نہيں دے سکتے، انہیں یہ الفاظ کیوں پہنائے جارہے ہيں۔ پشاور میں قبائلی جرگے میں شرکت کے بعد میڈيا سے گفت گو کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ بات تو طے ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے، ہر صوبے میں ایک ایپکس کمیٹی قائم ہے اور یہ سب چیزیں باہمی مشاورت سے چل رہی ہیں، اس میں اگر کہیں نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہے تو ایک ادارہ اپنی تجاویز دیتا ہے