Uncategorized

تیزی سے ترقی کرتے اس دور میں ہماری اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیئے، عبداللہ رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی شاہ کے ہمراہ ٹیکسلا کا دور کیا اور وہاں پر طلباء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے ایس او پاکستان کے ڈویژنل نائب صدر حسن رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ طلباء سے اپنے خطاب میں ڈویژنل صدر نے کہا کہ آج کے اس تیزی سے ترقی کرتے دور میں ہماری اولین ترجیح ہماری تعلیم ہونی چاہیئے۔ ہمیں چاہیئے کہ اپنی تمام تر توجہات اور تمام چیزوں کا محور و مرکز تعلیم کو قرار دیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت پر بھی توجہ دیتے ہوئے معاشرے کے لئے ایک کارآمد شہری بنیں۔ اپنی تعلیم و تربیت کرکے ہی ہم اس قوم و ملت اور اپنے ملک کے لئے بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مذہب میں بھی سب سے پہلے جس چیز پر زور دیا گیا وہ تعلیم تھا اور نبی کریمؐ پر نازل ہونے ولی پہلی وحی بھی تعلیم پر ہی زور دیتی ہے۔ نبی کریمؐ نے بدر کے قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے بھی یہ ہی شرط رکھی تھی کہ وہ مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھائیں۔ ہمیں اسی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے تعلیم میں آگے بڑھنا ہوگا۔ طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کر کہنا تھا کہ تنظیم کو آپ کا فائدہ تب ہے، جب اس تنظیم کے ذریعے سے آپ اپنے تمام معمولات کو منظم کریں، آپ کا ہر آنے والا دن گذشتہ دن سے بہتر ہو تو تنظیم نے آپ کو فائدہ پہنچایا ہے اور آپ سے تنظیم کو فائدہ پہنچا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو سمجھ لیں کہ تنظیم سے آپ کوئی استفادہ حاصل نہیں کرسکے۔ طلباء نے ڈویژنل صدر سے مختلف تنظیمی سوالات بھی کئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button