فوج کے بیان سے ملت جعفریہ کا موقف درست ثابت ہوگیا، علامہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)نیشنل ایکشن پلان پر آئی ایس پی آر کے بیان سے ملت تشیع کا موقف درست ثابت ہوگیا، کرپٹ، نااہل اور متعصب حکمران دہشتگردی کے خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، اقتدار بچانے کیلئے کالعدم جماعتوں کو گلے لگایا جا رہا ہے، جو آئین پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ موجودہ حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں، دہشتگرد اور کالعدم گروہ اسلام آباد میں ان کی ناک تلے آئین و دستور پاکستان کو روند رہے ہیں مگر ان کی طرف انگشت نمائی کرنا جرم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے ملک کو قربان کیا جا رہا ہے، ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کی عظیم قربانیاں حکمرانوں کیلئے کوئی وقعت نہیں رکھتیں، اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سندھ میں ہمارے لوگوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے، پنجاب کی متعصب حکومت نیشنل ایکشن پلان کو صرف ہمارے لوگوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے، عزاداری کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور اس ملک کے دشمن دہشتگردوں کو کھل کھیلنے کی چھٹی دے دی گئی، دہشتگرد آزاد اور ملک کے وفادار بانیان مجالس و عزاداران پر پابندیاں لاگو ہیں، یہ رویہ ہمارے لئے کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے، اگر حکمران ملک سے مخلص ہیں تو نیشنل ایکشن پلان پر غیر جانبدارانہ عمل درآمد کروائیں، ہم دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہر قسم کا تعاون کریںگے