پاکستانی شیعہ خبریں

نیو رضویہ کے مومنین نے گستاخ رسول(ص) جعفر جتوئی کو مجلس پڑھنے سے روک دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شعیہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقہ نیو رضویہ سوسائٹی کے غیور شیعہ مسلمانوں نے شیعیت کے لبادے میں چھے غالی ذاکر اور گستاخ اہلیبت علیہ سلام کا مجرم جعفر جتوئی کو ممبر رسول کی حرمت کی خاطر مجلس عزا پڑھنے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج پنجاب سے امپورٹڈ جعفر جتوئی نامی غالی ذاکر کو رضویہ سوسائٹی میں مجلس عزا سے خطاب کرنا تھا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور سوسائیٹی کے دوراز ے پر جمع ہوکر احتجاج کرتے ہوئے اس غالی ذاکر کو ممبر رسول اللہ(ص) کی حرمت پامال کرنے سے روک دیا ۔ علاقہ مکین میں مقامی علماٗ کرام بھی شامل تھے جبکہ وہ بینر بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں اس غالی ذاکر پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ وہاں پر اس نے ممبر رسول اللہ سے انبیاٗ علیہ سلام کی توہین کی اور اہلیبت علیہ سلام کی شان میں گستاخی تھی جس پر مومنین نے ایف آئی آر درج کروادی تھی، پنجاب پولیس نے اسے گرفتار کیا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر یہ کراچی آگیا ہے جہاں پر اسکے چند سہولت کار اسکو پروٹوکول دے رہے ہیں ، دوسری جانب کراچی کے مومینن نے کہا کہ اب کراچی میں کسی بھی صورت ممبر رسول کو غلط ہاتھوں میں نہیں دیا جائے گا ۔

دھیاں رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں جعفرطیار سوسائٹی کے مومنین نے بھی اس طرح قیام کرکے اس غالی کو مجلس نہیں پڑھنے دی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں :: گستاخ رسول جعفرجتوئی کے خلاف کراچی کے مومنین نے ایکشن لے لیا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button