Uncategorized

طلباء تنظیموں کے مقابلے کا میدان تعلیمی میدان ہی ہونا چاہیئے، عبداللہ رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  جعفریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے چکوال کا دورہ کیا اور تنظیمی کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے تنظیموں اور بالخصوص طلباء تنظیموں کے مفہوم اور مقاصد کو بدل دیا گیا ہے اور طلباء تنظیموں کو مختلف لوگ اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا روز اول سے یہی مقصد رہا ہے کہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔ اس مقصد کے لئے علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی اپنے اس ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں ہم نے راولپنڈی ڈویژن میں تعلیمی پالیسی بھی ترتیب دی ہے۔ نہ صرف تعلیم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

عبداللہ رضا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہر یونٹ میں تجلیات علم گروپ کے نام سے تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس میں خالصتاً طلباء کی تربیت کے لئے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ ان پروگراموں میں تفسیر قرآن، نہج البلاغہ، توضیح المسائل اور حالات حاضر پر گفتگو کی جائے گی اور اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب جے ایس او پاکستان تربیت یافتہ افراد معاشرہ کے سپرد کرے گی۔ عبداللہ رضا نے اس موقع پر حسنین کو جے ایس او پاکستان ضلع چکوال کا آرگنائزر نامزد کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں تربیتی پروگراموں کو یقینی بنائیں اور تمام طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر توجہ دیں۔ اس موقع پر سابق صدر جے ایس او چکوال منتظر مہدی، علی ارسلان، زین عباس اور جے ایس او پاکستان چکوال کے صدر سرفراز حسین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button