Uncategorized

دہشتگردی کیخلاف جنگ عالمی برادری کو مل کر لڑنا ہوگی، خواجہ آصف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس واقعہ افسوسناک ہے، پاکستان ایسی تکلیفوں سے کئی بار گزر چکا ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے تو مفادات کو دور رکھ کر متحد ہونا پڑے گا۔ سيالکوٹ ميں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ساری دنیا لڑ رہی ہے، ليکن پاکستان اس میں پہلی صف میں ہے۔ پاکستان نے ضرب عضب کی صورت میں جو روایات قائم کیں وہ پوری دنیا کے سامنے مثال ہیں۔ اگر دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے تو مذہبی، نسلی اور قومی مفادات کو ایک طرف رکھ کر متحد ہوکر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button