پاکستانی شیعہ خبریں
آصف علی زرداری کی کالعدم اہلسنت و الجماعت سے سیاسی اتحاد کی ترید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہل اہلسنت والجماعت سے کسی بھی قسم کے اتحاد کی سختی سے تردید کی ہے، آصف زردای کہتے ہیں کسی رہنما نے اہلسنت والجماعت کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں کی ہوگی۔ آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کالعدم اہل سنت والجماعت سے کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں کیا ہے۔ کالعدم جماعت کے رہنماؤں سے پارٹی رہنماء نے ملاقات کی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں کی ہوگی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کا ان ملاقاتوں سے کوئی تعلق نہیں، آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کالعدم تنظیموں کے حوالے سے واضح پالیسی رکھتی ہے، انہوں نے پارٹی کارکنوں اور رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ کالعدم تنظیموں سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔