پاکستانی شیعہ خبریں
صوبے میں ہر صورت امن برقرار رکھا جائے گا، جنرل عامر ریاض
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ سوئی سمیت پورا بلوچستان پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے۔ بلوچستان کی عوام امن پسند اور محبت کرنے والے لوگ ہیں، جنکی پاکستان کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ صوبے میں حکومت اور سکیورٹی اداروں سمیت قبائلی عمائدین کی مدد سے امن و امان قائم ہوا ہے، جسے کسی قیمت پر خراب نہیں ہونے دیا جائے گا