مجالس عزاء کو چاردیورای میں بند اور اسکے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنا ظلم ہے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن امن و امان کا مسئلہ سرفہرست ہے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، لیکن پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نتائج نظر نہیں آ رہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وہاڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ غلام قنبر عسکری، علامہ نسیم عباس جوادی، علامہ غلام عباس ہادی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں دو سال پہلے جو عدم تحفظ کا احساس تھا، وہ آج بھی موجود ہے۔ مجالس عزاء کو چاردیورای میں بند کرنا اور رکاوٹیں کھڑی کرنا ظلم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی تحقیق کئے بغیر کسی پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے، حقائق جاننا عوام کا بنیادی حق ہے، لیکن عوام کو اس بنیادی حق سے محروم رکھا جاتا ہے