Uncategorized

جے ایس او طالبات کی زندگیاں اسلامی اصولوں پر استوار کرنے کیلئے سرگرم ہے، سدرہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (طالبات) پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے 2 روزہ دورے میں مختلف تنظیمی اور تعلیمی نشستوں میں جوہر ٹاون، ٹاون شپ اور رائیونڈ میں جے ایس او طالبات کے اجلاسوں سے خطاب میں تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس او طالبات کی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات سے منور کرنے کا پروگرام رکھتی ہے اور پرعزم ہے کہ انہیں معاشرے کا کار آمد حصہ بنایا جائے، ایک خاتون کی تربیت کا مطلب معاشرے کو تربیت یافتہ اور اسلامی بنانے کا پروگرام ہے، جس پر جے ایس او عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا مسلمان خواتین کیلئے مغرب نہیں ،خاتون جنت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور زینب بنت علی سلام اللہ علیہا رول ماڈل ہیں۔ سدرہ نقوی نے کہا کہ حجاب میں عورت کو تحفظ حاصل ہے، عریانیت نے معاشرے میں تباہی مچائی ہے، خواتین کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری میں مشکلات ہیں لیکن یزیدی قوتوں کو شکست ہو گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button