Uncategorized

بغدادی کو پاکستان میں داعش کے قیام کی دعوت مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ نے دی تھی، عارف نظامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینیئر صحافی عارف نظامی نے انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال مسجد کےتکفیری خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ نے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ نے تکفیری گروہ داعش کےیہودی خلیفہ ابوبکر البغدادی کو باقاعدہ طور پر دعوت دی کہ وہ پاکستان میں داعش کے قیام کیلئے ان کی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولوی عبدالعزیز کی سرگرمیوں پر سکیورٹی اداروں اور حکومت کو بے حد تشویش ہے اور اس معاملے کے حل پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ پھر پہلے جیسی صورتحال پیدا نہ ہو جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مولانا عبدالعزیز نماز جمعہ کیلئے لال مسجد پہنچ گئے تھے، جبکہ دوسری جانب ان کی گرفتاری کیلئے بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی تھی، جس کے بعد مولوی عبدالعزیز کو جمعہ پڑھائے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button