Uncategorized

مولوی عبدالعزیز نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں، الیکشن کمیشن کی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں نے الیکشن کو متنازعہ بنا دیا ہے، خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ جامعہ انوار مدینہ میں علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد مولوی عبدالعزیز نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، مولوی عبدالعزیز کو فوری گرفتار کرکے اس کیخلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کرکے کیس کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ریاست کے باغی کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے، لال مسجد کا خطیب مولوی عبدالعزیز اور اس کے مدرسہ کی طالبات نے داعش کو پاکستان میں ویلکم کرنے کے حوالہ سے جو مہم شروع کر رکھی ہے، اس پر مولوی عبدالعزیز کیخلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ بنتا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مولوی عبدالعزیز کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کا استعمال کرتے ہوئے مولوی عبدالعزیز کیخلاف سخت کارروائی کرے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ظلم اور جرم کی سیاست کے بانی ہیں، میٹرو اور سڑکیں بنانے کا نام گورننس نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button