پاکستانی شیعہ خبریں

رینجرز اہلکاروں پر حملہ آور دہشتگردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، ڈی جی رینجرز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر رینجرز نے کہا ہے کہ رینجرز اہلکاروں پر حملہ آور دہشت گرد تھے یا ٹارگٹ کلر، انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں جامع مسجد ابو ہریرہ کی سیکورٹی پر معمور رینجرز اہلکاروں پر حملے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر جائے وقوعہ پر پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور مسجد ابو ہریرہ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، جسے رینجرز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، اور جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور دہشت گرد تھے یا ٹارگٹ کلر انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button