پاکستانی شیعہ خبریں

آیت اللہ باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف کراچی پریش کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ آیت اللہ شیخ باقر النمر عالم اسلام میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، اور پوری اسلامی دنیا ان سے عقیدت رکھتی ہے، لیکن سعودی حکمرانوں نے امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر انہیں سزائے موت سنائی، جو کہ ظلم و ستم کے سوا کچھ نہیں، پوری امت مسلمہ اس ظالمانہ فیصلے پر سراپا احتجاج ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آل سعود و یہود حکمرانوں کو ایسا کرنے سے روکیں، اور آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزائے موت کو منسوخ کیا جائے۔ علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سعودی عرب میں حق و صداقت کا پرچم بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مولانا ناظم علی آزاد نے کہا کہ ظالم سعودی حکمران ان اقدامات سے باز رہیں۔ اس موقع پر صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، رضی حیدر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود اس سے قبل بھی عالم اسلام کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں، حجاج کا قتل عام، زائرین پر تشدد، یمن میں نہتے مظلوم شہریوں کا قتل عام کرکے انہوں نے اپنے آپ کو دنیا کا سب سے بڑا مجرم ثابت کیا ہے، لیکن اب مظالم کی حد ہو چکی ہے۔ مقررین نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزائے موت کومنسوخ کرائیں، بصورت دیگر پوری دنیا میں سعودی حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button