آئی ایس او لاہور ڈویژن کے سالانہ کنونشن کا انعقاد، علی حسن کاظمی نئے صدر منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سالانہ کنونش لاہور میں ہفتہ کی رات کو شروع ہوا اور اتوار دوپہر کو اختتام پذیر ہو گیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ المصطفیٰ ہاوس میں منعقد ہونے والے سالانہ کنونشن میں ڈویژن بھر سے یونٹس کے مندوبین، ممبران، محبین اور سابقین کے علاوہ سابق مرکزی صدور مولانا غلام شبیر بخاری، سید ناصر عباس شیرازی، اطہر عمران نے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں شہدائے اسلام کی یاد میں شب شہدا کے نام سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مولانا غلام شبیر بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تشیع کیخلاف سازش دراصل استعماری حربہ ہے۔ کنوشن میں دعائے کمیل کی محفل منعقد کی گئی. اس موقع پر شہدائے اسلام کی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی زندگی اور تقاریر پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ کنونشن کی اختتامی نشست میں مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوا اور نئے سال کے لیے علی حسن کاظمی کو ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ کنونشن میں سابقین کے علاوہ مولانا رضا مظفری، مولانا سبطین علوی نے بھی شرکت کی۔