پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرایزم ڈیپارٹمنٹ کے آفس کے باہر سے بم برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کے علاقے سول لائنز میں واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے آفس کے باہر سے بم برآمد کرلیا گیا ہے، بم پلاسٹک کے شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سول لائز میں واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آفس کے باہر سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا، بم کو پارکنگ ایریا میں شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا، پولیس کے مطابق بم ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کرلیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عمارت کو خالی کرا لیا گیا، جبکہ بی ڈی ایس کی جانب سے بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی آپریشن میں سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی تعداد میں ملزمان اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، جس میں بڑی تعداد میں ملزمان اور دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button