پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کا ہری پور انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور میں جلوس عزاء میں جانے سے روکنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی جانب سے ہری پور پولیس حکام کے متعصبانہ رویہ کے خلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جاری بیان میں واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سمیت اسمبلی میں موجود بعض وزراء ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں آگے نظر آتے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت محرم الحرام میں شیعہ نسل کشی روکنے میں یکسر ناکام نظر آئی، ایک ماہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ صوبہ میں موجود کالعدم جماعتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، جس سے صوبہ کی عوام بھی حکومت سے بدظن ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button