پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، حکومتی نمائندوں کے دہشتگروں سے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، علامہ اصغر عسکری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے اپنے دورہ پشاور میں حال ہی میں شہید ہونے والے سید امداد حسین شاہ کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ ہمارے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ آج تک کسی واقع کا کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے پشاور میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین کی طرح مل کر بھر پور آواز اُٹھانی ہو گی اور پی ٹی آئی حکومت کے نام نہاد وزیر اعلیٰ اور پشاور انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا ہوگا۔ انہوں نے پشاور شہر میں کالعدم جماعتوں کے کھلے عام اور حکومتی پروٹوکول میں نقل و حرکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہمیں لگتا ہے کہ صوبائی حکومت ان دہشت گردوں اور قاتلوں سے خوفزدہ ہے اور مکمل طور پر قاتلون کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور صوبائی حکومت کا گٹھ جوڑ ہو چکا ہے۔ جس طرح سے مسلسل یہ واقعات ہو رہے ہیں اور دن دہاڑے جس دیدہ دلیری سے دشمن ہمارے لوگوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں مکمل طور پر انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button