Uncategorized

پاکستان میں داعش لشکر جھنگوی کے روپ میں موجود ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں صاحبزادہ معاذ مصطفی کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش لشکر جھنگوی کے روپ میں موجود ہے، بے گناہوں کا خون بہانے والے انسان نہیں شیطان ہیں، جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ختم کی جائیں، اداکار عامر خان کے گھر پر حملہ ہندو جنونیت کی بد ترین مثال ہے، دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام دشمن پالیساں تبدیل کرے اور طرز حکمرانی کو عوام دوست بنایا جائے، سندھ حکومت کو دبئی سے چلانا افسوسناک ہے، آئی ایم ایف کے مطالبہ پر منی بجٹ لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے مددگاروں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا، پنجاب کے حکمران دہشتگردی کے معاملہ پر مصلحتوں کا شکار ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہہ رہا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی پالیسیاں عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکی ہیں، پاکستان میں تمام مسائل کا ذمہ دار بالا دست طبقہ ہے، ظالمانہ استحصالی اور طبقاتی نظام ختم کئے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کی کشیدگی تشویشناک ہے، عالمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ عالمی امن کیلئے خطرہ بننے والے تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button