پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، زائرین امام حسین کی بسوں کو سکیورٹی نہ ملنے پر زبردست احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ سے ایران جانے والی زائرین کی بسوں کو سیکورٹی نہ ملنے پر زائرین نے گلستان روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ گلستان روڈ بلاک کر کے زائرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے محرم اور سفر کے مہینے میں 200 بسیں تفتان پہنچانے کا وعدہ کیا تھا تاہم کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں چار ہزار سے زائد زائرین موجود ہیں جو بسوں کو سکیورٹی نہ ملنے کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں۔ زائرین نے گلستان روڈ پر بسیں کھڑی کر کے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر زائرین نے دھرنا دیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس نے آج رات 9 بجے بناء این او سی کے زائرین کی بسیں تفتان روانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button