Uncategorized

داعش فسادی اور دہشت گرد گروہ کے سوا کچھ نہیں، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے روس اور اسلامی جمہوری ایران کے درمیان بہتر سفارتی تعلقات کو خطے کی سیاست میں خوشگوار تبدیلی اور ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے کہا ہے کہ غاصب یہودی ریاست اسرائیل کو بچانے کی بجائے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں عرب ممالک امریکی تسلط سے باہر آئیں اور اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں، پاکستان بھی روس اور چین کے زیادہ قریب ہو رہا ہے۔ اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات ختم کرکے عملی وحدت کا ثبوت دینا چاہیے۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صوبائی دفتر میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کو ختم کرنے کیلئے شام میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی مداخلت کے بھیانک نتائج برآمد ہوںگے، یہاں دنیا بھر سے نام نہاد جہادی گروہوں کو اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ ناجائز ریاست اسرائیل کو مضبوط کر سکیں لیکن ایران اور اس کے اتحادی ممالک دیوار بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش فسادی اور دہشتگرد گروہ کے سوا کچھ نہیں، اس نے انبیا علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کو منہدم کرنے کی ناپاک جسارت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی، اسلامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ ایران نے اپنی کامیاب سفارتکاری کا لوہا منوایا ہے۔ جس کی وجہ متقی اور نڈر قیادت ہے، جسے باری تعالٰی کے سوا کسی کا ڈر نہیں یہی وجہ ہے کہ ایران نے پانچ عالمی قوتوں کیساتھ اپنی شرائط پر ایٹمی معاہدہ کیا اور امت کی مضبوطی کا باعث بنا، مگر امریکہ کے کاسہ لیس چند عرب ممالک اور اسرائیل کو یہ پسند نہیں آیا، جس کی وجوہات سب کے سامنے عیاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button