Uncategorized

داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جماعت اہلسنت اور اے ٹی آئی کے وفود سے لاہور میں ملاقات کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں، حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ توڑنے والے حکمرانوں نے آئندہ نسلوں کو غلام بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری سوچ دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے، پنجاب میں بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے، نمائشی ضلعی حکومتوں سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا، بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانا ہو گا، استحصالی نظام والا سٹیٹس کو توڑے بغیر خونی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک متحد ہو کر داعش کیخلاف حکمت عملی تیار کریں، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کو ئی دلچسپی نہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گورننس بہتر بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے حکمران ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، افغان حکومت خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و یورپ کی پیدا کردہ داعش سے مسلمانوں کو زیادہ خطرہ ہے، جہاد اور دہشتگردی کو ہم نام قرار دینا درست نہیں، نیشنل ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button