پاکستانی شیعہ خبریں

کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم حزب التحریر کے امیر سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور عید گاہ میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گلشن اقبال میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم حزب التحریر کراچی کے امیرتکفیری دہشتگرد سہام قمر کو گرفتار کرلیا  جو کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجر کےعہدے پر فائر ہے،تکفیری دہشتگرد سہام ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، اور کراچی کے پوش علاقوں میں اپنی تنظیم کا پرچار کرتا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عثمان باجوہ کے مطابق مطلوبہ تکفیری دہشتگرد 3 سال سے کے الیکٹرک میں تعینات ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button