Uncategorized

امریکہ پہلے تباہی پھر تعمیر نو کی پالیسی پر گامزن ہے، اظہار فورم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)دہشتگردی دنیا پر جنگیں مسلط کرنے کا اہم ہتھیار بن چکی ہے، سانحہ فرانس پر عالمی قوتیں مخمصے کا شکار ہیں، امریکہ ظاہری طور پر تکفیری دہشتگردوں کو مار رہا ہے،لیکن تکفیری دہشتگردی کے اسباب ختم نہیں کر رہا، امریکہ پہلے تباہی پر محتاجی اور پھر تعمیر نو کی پالیسی پر گامزن ہے، عراق اور افغانستان اس پالیسی کی واضح مثالیں ہیں۔ لاہور میں ”اظہار فورم“ کے زیراہتمام مذاکرے میں ”سانحہ فرانس اور اس کے اثرات“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے، سجاد میر، انیس الرحمان، مرزا ایوب بیگ، ڈاکٹر غالب عطاء، رضوان رضی، فاروق چوہان، افضل رحمان، کرنل زیڈ آئی فرخ و دیگر نے کہا کہ فرانس میں ہائی الرٹ کے باوجود دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہو جانا جذباتی نوجوانوں کا نہیں تجربہ کار ٹیم کی کارروائی لگتی ہے، ان واقعات کو اسلام اور مسلمانوں کیساتھ جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مقررین نے کہا کہ سانحہ فرانس جیسے دہشتگردی کے واقعات پاکستان میں ہوں تو مغربی میڈیا اتنی کوریج نہیں دیتا، 1990ء سے 2015ء تک دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینکس اور امریکی عوام متفق ہیں کہ سابق امریکی صدر بش کی جنگی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں دہشتگردی شروع ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button