Uncategorized

علامہ مظہر عباس علوی شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے علامہ مظہر عباس علوی کو شیعہ علما کونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا ہے جبکہ وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ سینیر نائب صدر، علامہ محمد تقی نقوی، شبیر بخاری، ارشاد نقوی، اور علامہ محمد رمضان توقیر پہلے سے نائب صدور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ علامہ مظہر عباس علوی شیعہ علما کونسل پنجاب کے سابق صدر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مرکزی نائب صدر کی حیثیت سے تقرری پر علامہ ساجد علی نقوی کے اعتماد اور کارکنوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری مالیات کے عہدوں پر تقرریوں کے لئے سفارشات علامہ ساجد علی نقوی کو پیش کر دی ہیں، ان کی حتمی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button