پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت چہلم امام حسین (ع) کیلئے سکیورٹی اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں چہلم امام حسین (ع) اور بلدیاتی انتخاب کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت چہلم امام حسین (ع) اور بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، پولیس چیف اور تمام ڈی آئی جیز سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سندھ کے بڑے شہروں میں سنیپ چیکنگ شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہلم کے موقع پر جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button