بلوچستان میں "را” فنڈڈ لشکروں کی کمر توڑ دی، میر سرفراز بگٹی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے چلنے والے مسلح گروہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز نے راہداری کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ بلوچستان میں "را” فنڈڈ لشکروں کی کمر توڑ دی ہے۔ اب ان میں اتنی قوت نہیں رہی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازش کرسکے۔ یہ راہداری پاکستان کا معاشی مستقبل ہے اور حکومت اور سیکورٹی فورسز ان لوگوں کے ہاتھوں کبھی بلیک میل نہیں ہوگی۔ اپنے لوگوں اور سرمایہ کاروں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے ایک علیحدہ ڈویڑن بھی قائم کیا گیا ہے۔ تشدد کا راستہ اپنانے والا ہر شخص دہشتگرد ہیں۔ پھر چاہے وہ براہمداغ بگٹی ہو، حیربیار مری یا کوئی دوسرا شخص۔ دہشتگردوں سے مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطر ان لوگوں کو گلے سے لگایا جنہوں نے ہمارے بچوں کو قتل کیا۔ 14 اگست کو چار سو فراریوں کا ہتھیار ڈالنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے