پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، چہلم شہدائے کربلا (ع) کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں چہلم شہدائے کربلا (ع) کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں ماتمی دستے نوحہ خوانی و سینہ زنی میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمد ہوا، اس دوران علم، ذوالجناح اور تعزیئے بھی برآمد ہوتے رہے، جلوس میں علمائے کرام کے علاوہ خواتین، بچے اور مرد بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نشتر پارک میں مرکزی مجلس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ پہنچا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عزاداران شہدائے کربلا کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے حجتہ السلام و المسلمین علامہ رضی حیدر کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ شرکائے نماز نے پاکستان، شام، عراق، فلسطین، لبنان، یمن، بحرین سمیت عالم اسلام میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شیطان بزرگ امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے، اور انکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ دورانِ جلوس عزاداروں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں، لنگر اور نذر و نیاز کی تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کئے گئے۔ جلوس بر آمد ہونے سے قبل سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسنیپ چیکنگ کی گئیں اور بلند مقامات پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button