کراچی، ملٹری پولیس پر حملے کے متعلق پوچھ گچھ کا دائرہ کار یونیورسٹیوں اور جیل تک بڑھا دیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر حملے کے متعلق پوچھ گچھ کا دائرہ کار یونیورسٹیوں اور جیل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ صفورا کے ملزموں سے بھی واردات سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے اور اس واردات میں ملوث ملزموں کا تعاقب ہر مقام پر شروع کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل میں قید سانحہ صفورا کے دو ملزمان سے بھی حملے سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر دکھا کر شناخت جاننے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب شہر کی سات نجی اور سرکاری جامعات کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق واردات کے تانے بانے بین الاقوامی دہشتگرد گروپ سے ملنے کے اشارے موجود ہیں اور اس ضمن میں سات مخلتف یونیورسٹیز کا ریکارڈ بھی جانچا جائیگا