Uncategorized

عزاداری اتحاد و وحدت کے فروغ اور حق پر ڈٹ جانے کا نام ہے، حافظ کاظم رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)۔ شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے مرکزی جلوس چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی۔ وفد میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی قاسمی، ضلعی صدر مولانا یعقوب رضا حیدری، اسد کاظمی اور جے ایس او کے ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر شریک تھے۔ رہنماوں نے عزاداری، ماتمداری میں حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ عزاداری اتحاد و وحدت کے فروغ اور حق پر ڈٹ جانے کا نام ہے، حکومت دہشت گردی پر قابو پائے تاکہ نماز اور عزاداری کی ادائیگی کے لئے پولیس تعینات نہ کرنی پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری نے قوم کو جینے کا ڈھنگ سکھایا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button