Uncategorized

کالعدم تنظیم سے تعلق کا الزام، پنجاب یونیورسٹی کاپروفیسر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم سے تعلق کے شبہ میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے رضا بلاک میں خفیہ ادارے نے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں مقیم پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر غالب عطا کو حراست میں لے لیا۔ خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر اور گاڑی کی تلاشی بھی لی۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے پروفیسر کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم سے ہے۔ اڑتالیس سالہ پروفیسر غالب عطا پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز میں بطور انسٹرکٹر کام کر رہے ہیں۔ حراست میں لئے گئے پروفیسر کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

یاد رہے کہ اس قبل بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اسلامی جمیعت طلباء کے مقامی عہدیداران کے کمروں سے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشتگرد گرفتار کئے جاچکے ہیں، لینک ان تمام واقعات کے بعد بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے مذکورہ بالا طلباء تنظیم کے خلاف کوئی کاروائی نھیں کی کہ جس کی بناء پر یہ دہشتگرد گروہ انتہائی پرسکون انداذ میں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل اور دیگر مقامات پر ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں جو کہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button