پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم مذہبی جماعتیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ تحمل، برداشت اور افہام و تفہیم سے کام لیا جائے تاکہ شہر کو امن کا گہوارا بنانے میں مدد مل سکے، یہ شہر سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں اور کالعدم مذہبی جماعتیں نام بدل کر کام کررہی ہیں اور ان کا مقصد مکتب و مسلک کے نام پر انسانوں کا قتل عام کروانا ہے، ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ عملی جدوجہد کیلئے نفرتوں کا خاتمہ اور باہمی اتحاد اور وحدت کو فروغ دیں۔ اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، سہیل مرزا، سید علی اوسط، حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شہر کراچی میں تسلسل سے ہونیوالی دہشت گردی اب ختم ہونی چاہیئے کیونکہ عوام دہشت گردی سے پریشان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button