Uncategorized

علامہ صفدر حسین نجفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ حافظ ریاض نجفی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ بانی وفاق المدارس محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی ؒ کی اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر نجفی کی برسی کی مناسبت سے جامعتہ المنتظر لاہور کے طلبا کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ محسن ملت نے شیعہ کیساتھ سنی علما سے بھی اپنے قریبی اور مضبوط روابط رکھے جبکہ علما اور ذاکرین کو اکٹھا کرکے ان کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرکے اتحاد بین المومنین کو بھی پروان چڑھایا، وہ ذاکرین پر زور دیا کرتے تھے کہ ذکر اہل بیتؑ کیلئے سٹیج حسینی پر کھڑے ہونے سے پہلے علما سے رہنمائی حاصل کر لیا کریں تاکہ کوئی غیر مصدقہ روایت بیان نہ ہو جو عوام پر منفی طور پر اثرانداز ہو اور مکتب اہل بیتؑ کی بدنامی کا باعث ہو، وہ کہا کرتے تھے کہ قرآن و حدیث اور فرامین معصومین سے ہٹ کر قیاس آرائی پر مبنی بات کرنا آئمہ اہل بیت ؑکی ناراضگی کیساتھ، یہ فعل خود گناہ بھی ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ علما کو مولانا صفدر نجفی کی متحرک زندگی سے سبق حاصل کرکے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے، تاکہ اسلام کی حقیقی شکل عوام کے سامنے پیش کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button