معصوم بچوں کے خون کے طفیل قوم تکفیری دہشتگردوں کیخلاف متحد ہوئی، شہباز شریف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانی فراموش نہیں کی جا سکتی، معصوم بچوں کے خون کے طفیل قوم تکفیری دہشتگردوں کیخلاف متحد ہوئی ہے۔ لاہور میں میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی برسی اور معصوم شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری، مومن آغا، ڈی جی پروٹوکول شاہد اقبال اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آرمی پبلک سکول کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو معصوم بچوں کا ناحق خون بہایا گیا، تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا