Uncategorized

داعش کی خودساختہ شریعت و خلافت کو مسترد کرتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیصل آباد میں جامعہ رضویہ میں اجلاس سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی اثاثے بیچنا ملک دشمنی ہے، سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل کرے، کراچی آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنا تکفیری دہشتگردوں کی حمایت ہے، عالمی دہشتگرد گروہ داعش کی خودساختہ شریعت و خلافت کو مسترد کرتے ہیں، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے، پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، حکمران ملک اور ڈاکو عوام کو لوٹتے میں مصروف ہیں، سیاست کا قبضہ گروپ ملک پر مسلط ہے، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو کراچی کا امن تباہ ہو جائے گا، سندھ حکومت مصلحتوں کا شکار ہے، ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں اور خادم اعلیٰ گڈ گورننس کا راگ الاپ رہے ہیں، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک پہنچنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو کسی صورت ملک میں بلپنے نہ دیا جائے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کالعدم تکفیری تنظیموں کے 650 افراد کا منتخب ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنجاب کے حکمران کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ ختم کریں، تکفیری دہشتگردوں کی محفوظ ترین پناہ گاہ لال مسجد کے خطیب کی عدم گرفتار ی نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا ثبوت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button