Uncategorized
لاہور میں تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ، سکیورٹی سخت کر دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور کے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ، خفیہ اداروں نےتکفیری دہشتگردوں کی کال ٹریس کر لی۔ زرائع کے مطابق بدھ کی رات خفیہ اداروں نے تکفیری دہشتگردوں کی خفیہ کال ٹریس کی ہے جس میں وہ لاہور کے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں دہشتگردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مخلص نامی تکفیری دہشتگرد کی کال پکڑی گئی ہے جو اپنے ساتھیوں سے شمالی علاقے میں میٹنگ کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ مبینہ تکفیری دہشتگرد اپنے دیگر 4 ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کال کے پکڑے جانے کے بعد تعلیمی اور سرکاری اداروں کی سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے