پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی، جبکہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے، اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے، خط میں سانحہ صفورا کے  تکفیری دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح تکفیری دہشتگردوں نے اسماعیلی برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button