پاکستانی شیعہ خبریں

ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ امام حسن ؑ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر چلیں، علامہ نقی نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خطیب حسینیت علامہ محمد نقی نقوی نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام بلند پایہ سیرت و کردار کے مالک تھے، آپ علیہ السلام نے انسانیت کو جرأت اور بہادری سے جینے کا سلیقہ سکھایا۔ یہ بات انہوں نے نشتر پارک میں انجمن خدام المومنین کے تحت منعقدہ مرکزی مجلس شہادت امام حسن علیہ السلام سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ امام حسن علیہ السلام کے طرز حکمرانی اور آپ علیہ السلام کے بتائے ہوئے رہنماء اصولوں پر چلیں تاکہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال ہوسکے اور مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کیساتھ جی سکے، اس وقت پوری اسلامی دنیا سامراج کے شکنجے میں پھنسی ہوئی اور ان پر ہونے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے، ایسے میں ہمیں ان ہی مقدس ہستیوں کی پیروی کرنا ہوگی جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔ بعد ازاں مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو نمائش چورنگی اور ایم ے جناح روڈ سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button